اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 دن کی توسیع کر دی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق تاریخ میں یہ توسیع مختلف تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کے بعد کی گئی ہے۔ ادارے نے وضاحت کی کہ نئی توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214 اے کے تحت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر نے واضح طور پر کہا تھا کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،نوٹیفیکیشن جاری
ایف بی آر نے تنبیہ کی تھی کہ جو افراد مقررہ وقت تک ریٹرن فائل نہیں کریں گے، انہیں لیٹ فائلر تصور کیا جائے گا اور ان پر قانونی جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
اب تازہ ترین فیصلے کے بعد ٹیکس گزاروں کو ریٹرن فائل کرنے کے لیے 15 دن کی اضافی مہلت مل گئی ہے۔





