ویمنز ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے پاکستان کو ہرا دیا

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش ویمنز ٹیم نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح سمیٹ لی۔

میچ میں پاکستان کی بیٹنگ ایک بار پھر دباؤ کا شکار نظر آئی اور پوری ٹیم 38.3 اوورز میں صرف 129 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

مڈل آرڈر میں رامین شمیم نے 23، کپتان فاطمہ ثنا نے 22 اور مونیبہ علی نے 17 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت دکھانے کی کوشش کی، تاہم باقی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکیں۔

بنگلادیش کی جانب سے شورنا اختر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ معروفا اختر اور ناہیدہ اختر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بنگلادیش ویمنز نے 131 رنز کا ہدف محض 31.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپننگ بیٹر روبیا حیدر نے شاندار ناقابل شکست 54 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سوبھانا مستری نے 24 اور کپتان نغار سلطانہ نے 23 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا، ڈیانا بیگ اور رامین شمیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : معذور افراد کے حقوق سے متعلق قرارداد پر پیش رفت جاننے کیلئےخیبرپختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

میچ میں دو اہم وکٹیں لینے پر معروفا اختر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Scroll to Top