سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو رہا کر دیا گیا، عمان میں پاکستانی سفارتخانے میں محفوظہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ اس وقت عمان میں پاکستانی سفارتخانے میں موجود ہیں۔ ان کی صحت اچھی ہے اور حوصلہ بلند ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سفارتخانہ ان کی سہولت اور خواہش کے مطابق ان کی پاکستان واپسی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے اس موقع پر تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس معاملے میں فعال کردار ادا کیا اور وزارتِ خارجہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔
مشتاق احمد خان کی رہائی پاکستان کی سفارتی کاوشوں میں ایک اہم کامیابی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔





