ایمل ولی کی گرفتاری کی خبروں پر اسلام آباد پولیس نے بیان جاری کردیا

ایمل ولی کی گرفتاری کی خبروں پر اسلام آباد پولیس نے بیان جاری کردیا

وفاقی پولیس کے ڈی آئی جی جواد طارق نے سینیٹر ایمل ولی خان کی گرفتاری سے متعلق میڈیا میں گردش کرتی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمل ولی خان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار نہیں کیا ہے۔ ڈی آئی جی جواد طارق نے واضح کیا کہ نہ تو ایمل ولی خان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے اور نہ ہی وہ اسلام آباد کی حدود میں کہیں گرفتار ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں، عوام کو گمراہ کن اطلاعات سے بچنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی جواد طارق نے مزید کہا کہ پولیس قانون کے دائرے میں رہ کر کام کر رہی ہے اور کسی کو بغیر ثبوت یا قانونی کارروائی کے گرفتار نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے عوام اور میڈیا سے گزارش کی کہ تصدیق شدہ معلومات کو ہی آگے بڑھائیں تاکہ افواہوں سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top