سلمان اکرم راجہ نےعلی امین گنڈا پور کو عہدے سےہٹائے جانےکی تصدیق کردی

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کردی ۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےسلمان اکرم راجہ نے کہاکہ سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے لئے نامزد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے منصب کے لئے نامزد ہونے والے سہیل آفریدی کو علیمہ خان کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہیں ابھی وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، وزارت اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب مجھے کہا جائے گا کہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا۔

Scroll to Top