سیکیورٹی فورسز کی جانب سے افغان پوسٹوں کو تباہ کرنے کی ویڈیوز جاری

پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاکستان فوج کی جانب سے مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی کی ویڈیوز جاری کر دی گئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نہ صرف افغان فورسز کی جارحیت کا سخت جواب دے رہی ہے بلکہ سرحد پار موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کے سہولت کاروں کو بھی ہدف بنایا جا رہا ہے۔

بلوچستان کے ضلع چاغی میں بھی پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں شدت اختیار کر چکی ہیں وہاں موجود متعدد دہشت گرد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے افغان پوسٹوں کو تباہ کرنے کی ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آگئی ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے خارجیوں کی سہولت کار افغان پوسٹوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پاک فوج نے افغان ٹالی پوسٹ کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا

کرَم میں ایک افغانی فوجی اپنی پوسٹ سے فرار کرتے ہوئے پاک فوج کے سنائپرز کے ہاتھوں ہلاک ہو گیا۔

پاک فوج نے برامچا سیکٹر میں افغان دہشت گردوں کی پوسٹ تباہ کر دی۔

فرنٹیئر کور چترال اسکاؤٹس بھی ایچ ایم جی گنیں استعمال کرتے ہوئے افغانی چوکیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

افغان فوجی پاکستان کی جانب سے مؤثر اور شدید جوابی کارروائی کے باعث کئی لاشیں پوسٹوں پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پاکستان فورسز کی بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور افغانسان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

پاکستان آرمی کی میڈیم رینج آرٹلری افغان بارڈر پر تعینات فورسز کے ٹھکانوں پر گولہ باری کر رہی ہے۔

Scroll to Top