مانسہرہ میں طوفانی بارش کے دوران افسوسناک واقعات

مانسہرہ اور بٹگرام میں طوفانی بارش، سیلابی ریلے میں بہہ کر 2 افراد جاں بحق، 2 لاپتہ ، 15 مکانات تباہ

مانسہرہ اور بٹگرام میں شدید بارش اور اچانک آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچے لاپتہ ہو گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق طغیانی کے باعث 15 مکانات منہدم ہوئے اور کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مانسہرہ میں اچانک تیز بارش اور ژالہ باری کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی، اکبر خان روڈ کے قریب تیز پانی میں ایک خاتون اور بچہ بہہ گئے۔

ریسکیو ٹیم نے خاتون کی لاش نکال لی جبکہ بچے کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممکنہ سیلاب اور شدید بارشیں، وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت

ادھر بٹگرام کی تحصیل الائی کے علاقے کنڈ میں پہاڑی نالوں کا پانی آبادی میں داخل ہوگیا،سیلابی ریلے کی زد میں آکر 5 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 7 سالہ بچی لاپتا ہوگئی۔

پولیس کے مطابق سیلابی ریلے سے 15 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ کئی گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا، متعدد مویشی بھی سیلابی پانی میں بہہ گئے۔

Scroll to Top