پاک فوج کی جانب سے افغانی پوسٹ کو تباہ کرنے کے بعد افغان طالبان نے سفید جھنڈا لہرا دیا

کرم : پاک فوج کی جانب سے افغانی پوسٹ کو تباہ کرنے کے بعد افغان طالبان نے سفید جھنڈا لہرا دیا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پے در پے مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، جن کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ذرائع کے مطابق خوست، افغانستان میں واقع نارگسر پوسٹ پر کھڑے پانچویں ٹینک اور اس کے عملے کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ کارروائی میں ٹینک میں سوار طالبان اور فتنہ الخوارج کے متعدد کارندے ہلاک ہوئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پوسٹیں خالی کر دی گئی ہیں اور دشمن کی صفوں میں شدید افراتفری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ، پاک افغان سرحد کی صورتحال پر آگاہ کیا

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی یہ کارروائیاں نہ صرف سرحدی سکیورٹی کو مضبوط بنا رہی ہیں بلکہ پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے واضح پیغام بھی دے رہی ہیں۔

Scroll to Top