سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی بڑھ گئی؟جانئے

سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی بڑھ گئی؟جانئے

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں مسلسل 5 روز کی کمی کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں 5 دن بعد دوبارہ اضافہ، فی تولہ 1800 روپے مہنگا ہو گیا آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے بڑھ کر 433,662 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کے اضافے سے 371,795 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور یہ 57 روپے بڑھ کر 5,124 روپے ہو گئی ہے

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر مہنگا ہو کر 4,113 ڈالر پر پہنچ گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے میں دلچسپی بڑھنے، عالمی معاشی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے قیمتوں میں یہ اضافہ ہوا ہے۔

Scroll to Top