حکومت نے صنعتی شعبے کیلئے بڑی ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 15 روپے فی یونٹ کمی کردی ہے۔
مشیرِ خزانہ خرم شہزاد کے مطابق صنعتوں کے لیے بجلی کی نئی قیمت 38 روپے سے کم ہوکر 23 روپے فی یونٹ مقرر کر دی گئی ہے۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی سے کاروبار کی لاگت میں نمایاں کمی آئے گی جس سے صنعتی سرگرمیوں میں تیزی، سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ حکومت کا واضح ہدف ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہے، حکومت نے سود کی شرح نصف کردی ہے،
سرمایہ تک رسائی آسان بنائی گئی ہے اور ٹیکس ڈھانچے میں اہم اصلاحات کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر میں ممکنہ حکومت کی تبدیلی، پیپلز پارٹی نے اکثریت شو کردی
انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہ دار طبقے اور کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ریلیف حکومت کے بڑے اقدامات میں شامل ہے۔
مشیر خزانہ خرم شہزاد نے مزید کہا کہ حکومت غیر دستاویزی معیشت پر توجہ دے کر تعمیل اور نفاذ میں اضافہ کر رہی ہے جبکہ ریگولیٹری نظام میں نرمی اور منظوری کے طویل اوقات میں بھی نمایاں کمی آچکی ہے۔





