صارفین تیار رہیں، گیس کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

اسلام آباد: ملک بھر میں گیس کی قیمت میں اضافہ متوقع ہے کیونکہ سوئی نادرن اور سوئی سدرن نے مالی سال 2025-26 کے لیے گیس کی قیمتیں بڑھانے کی درخواستیں متعلقہ حکام کے پاس جمع کروا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوئی نادرن نے گیس کی قیمت 189 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک بڑھانے کی درخواست دی ہے، جبکہ سوئی سدرن نے 125.41 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک قیمت بڑھانے کی سفارش کی ہے۔

سوئی نادرن کی درخواست پر 7 نومبر اور سوئی سدرن کی درخواست پر 11 نومبر کو سماعت ہوگی۔

سوئی نادرن نے اوسط قیمت 1955.50 روپے اور سوئی سدرن نے 1658.56 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

مالی ضروریات کے حوالے سے سوئی نادرن نے 52.95 ارب روپے اور سوئی سدرن نے 24 ارب روپے سے زائد کا تخمینہ پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی آفر نہیں، بیرسٹر عقیل ملک

سوئی نادرن نے ایل پی جی ایئر مکس منصوبے کی سبسڈی کے لیے 58.20 کروڑ روپے اور سوئی سدرن نے گزشتہ برسوں کے خسارے کے لیے 34.25 ارب روپے وصول کرنے کی درخواست بھی شامل کی ہے۔

یہ درخواستیں منظور ہونے کی صورت میں صارفین کے لیے گیس کے بلوں میں واضح اضافہ متوقع ہے۔

Scroll to Top