واپڈا نے 54 ویں نیشنل جمناسٹک چیمپیئن شپ جیت لی

واپڈا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 ویں نیشنل جمناسٹک چیمپیئن شپ جیت لی۔ چیمپیئن شپ میں واپڈا کے کھلاڑیوں نے 8 گولڈ میڈل سمیت مجموعی طور پر 15 میڈل حاصل کیے۔

پاکستان آرمی کی ٹیم نے اس مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان ریلویز کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔

واپڈا کے محمد افضل کو ان کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر چیمپیئن شپ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس چیمپیئن شپ میں واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ریلویز، سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے روہت شرما کے بعد ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

واضح رہے واپڈا نے 53 ویں نیشنل جمناسٹک چیمپیئن شپ بھی اپنے نام کیا تھا، چیمپیئن شپ میں واپڈا نے 6 گولڈ، 4 سلور اور 4 برونز میڈل حاصل کیے تھے۔

پاکستان آرمی نے 2 گولڈ، 2 سلور اور 4 برونز میڈل کے ساتھ رنر اپ مقام حاصل کیے،  واپڈا کے کھلاڑی محمد افضل کو ایونٹ کا بہترین جمناسٹ قرار دیا گیا تھا۔

واپڈا نے گولڈ میڈل پامیل ہارس، رنگز، والٹ، ہوریزونٹل بار اور ٹیم کیٹیگریز میں جیتے تھے، سلور میڈلز پامیل ہارس، والٹ اور فلور کیٹیگریز میں حاصل کیے جبکہ برونز میڈلز پیرالل بار، فلور اور ہوریزونٹل بار کیٹیگریز میں حاصل ہوئے تھے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل خالد محمود چیمپیئن شپ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے فاتح ٹیموں کو ٹرافیاں فراہم کیں۔

دو روزہ چیمپیئن شپ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوئی تھیں، اس مقابلے میں بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، پاکستان آرمی، ریلویز، پولیس اور واپڈا سمیت آٹھ ٹیمیں شریک ہوئی تھیں۔

Scroll to Top