افغانستان میں زلزلے سے اموات پر گورنر خیبرپختونخوا کا دلی افسوس

افغانستان میں زلزلے سے اموات پر گورنر خیبرپختونخوا کا دلی افسوس

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کو افغانستان میں آنے والے زلزلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے

گورنر ہاؤس پشاور سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیصل کریم کنڈی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ایصالِ ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور زلزلے سے متاثر خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت افغان بھائیوں کے غم میں شریک ہیں اور متاثرین کی بحالی کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

Scroll to Top