وفاق کی مضبوطی، صوبوں کی ہم آہنگی اور ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی ہیں، شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیے کی میزبانی کی۔

وزیرِ اعظم نے سینیٹرز کا خیر مقدم کیا اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے قومی مفاد میں اس اقدام کی بھرپور حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں نے وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد، صوبوں کے درمیان ہم آہنگی اور بہتر گورننس کے لیے 27ویں آئینی ترمیم کے عمل میں بھرپور تعاون کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس حکومت کے دوران حاصل کیے گئے تمام سنگ میل حکومت اور اتحادی جماعتوں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے پاکستان کی سفارتی کامیابیوں اور عالمی سطح پر ملک کے مثبت مقام کو بھی اتحادی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی اتحاد کا مظہر قرار دیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری آ رہی ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے سیاسی و معاشی استحکام نے ملک کی سمت درست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈنر ختم، اب بریک فاسٹ کی باری، وزیراعظم نے اتحادیوں کو ناشتے پر بلا لیا

وزیراعظم شہبازشریف نے عوام اور حکومتی حلقوں پر زور دیا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

Scroll to Top