ہری پور این اے 18 ضمنی انتخابات، 447 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج، بابر نواز خان کو واضح برتری

Pakistan SCO Summit 2026

ہری پور: ہری پور کے این اے-18 ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 602 پولنگ اسٹیشنز میں سے اب تک 447 کے نتائج موصول ہو چکے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان 124,969 ووٹ حاصل کر کے سبقت برقرار رکھے ہوئے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار اور پی ٹی آئی کے حمایتی شہر ناز عمر ایوب 89,446 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں فارم 45 کے نتائج آر ایم ایس سسٹم پر اپ لوڈ کرنے کا عمل جاری ہے اور حتمی نتائج کے اعلان کا انتظار ہے۔

انتخابات کے دوران پولنگ عمومی طور پر پرامن رہی اور کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : بابر نواز خان کے پاس بھاری برتری ، 416 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکار ی نتائج آگئے،186 کے آناباقی

جبکہ دوسری جانب ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی چھ اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں میں برتری حاصل کر لی ہے۔

لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ کے حلقوں میں ن لیگی امیدوار آگے ہیں۔ صرف ہری پور این اے-18 میں مقابلہ سخت ہے، جہاں مسلم لیگ ن بابر نواز خان آگے ہیں جبکہ آزاد امیداوارشہرناز ایوب دوسرے نمبر پر ہیں۔

ووٹنگ کا عمل پرامن رہا اور ابتدائی نتائج سے واضح ہوا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہینڈلرز نے جیت کے دعوے کیے، تاہم غیر حتمی اور مستند اعداد و شمار ان دعووں کی نفی کرتے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top