پاکستان شاہینز نے واقعی شاہینز جیسا کھیل پیش کیا، پی سی بی کے چیئرمین

اسلام آباد: چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ جیتنے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ٹیم نے بالکل شاہینز کی طرح کھیل پیش کیا اور تیسری بار چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان شاہینز نے ٹیم ورک کے بہترین مظاہرے سے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دی۔ پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی کارکردگی نہایت متاثر کن رہی۔

انہوں نے تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی فتح پاکستان کرکٹ کے روشن اور شاندار مستقبل کی نوید ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور شائقین نے خوشی کے مواقع پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان شاہینز نے سپر اوور میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو سپر اوور میں شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹوئنٹی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فائنل میچ کا فیصلہ انتہائی سنسنی خیز سپر اوور میں ہوا۔

پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو سپر اوور میں شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹوئنٹی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فائنل میچ کا فیصلہ انتہائی سنسنی خیز سپر اوور میں ہوا۔

پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو سپر اوور میں شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹوئنٹی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل میچ کا فیصلہ انتہائی سنسنی خیز سپر اوور میں ہوا، جس میں پاکستانی ٹیم نے 7 رنز کا ہدف 4 گیندوں میں حاصل کر کے فتح یقینی بنائی۔

یہ بھی پڑھیں : طورخم بارڈر بندش، اب تک کتنے کروڑ ڈالر نقصان ہوا؟ بڑی خبر سامنے آگئی

قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان شاہینز نے پہلے کھیل کر بنگلہ دیش کو 126 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستانی بیٹنگ شروعات میں مشکلات کا شکار رہی، یاسر خان پہلی گیند پر رن آؤٹ ہوئے جبکہ محمد فائق 2 رنز پر پویلین واپس لوٹے۔ پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز پر تمام 10 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

سعد مسعود نے 26 گیندوں پر 38 رنز بنائے اور ٹیم کے ٹاپ سکورر رہے، عرفات منہاس نے 25 اور معاذ صداقت نے 23 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔

Scroll to Top