سابق وزیراعلی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سابق وزیراعلی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں شہداءکے اہل خانہ کی سرکاری ملازمتوں میں بھرتی سے متعلق قواعد میں ترمیم

آڈیو لیک کے مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کی، جہاں کیس میں شامل شریک ملزم تو پیش ہوا لیکن علی امین گنڈاپور حاضر نہ ہوسکے۔

عدالت نے عدم پیشی پر پولیس کو ہدایت کی کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔ ان کی عدم موجودگی کے باعث فردِ جرم عائد کرنے کا عمل 20 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا۔

یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں درج ہے۔

Scroll to Top