دبئی، انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان کو اہم میچ میں ناکامی کا سامنا

دبئی میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ مینز ون ڈے ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں بھارتی انڈر 19 ٹیم نے پاکستان انڈر 19 کو 90 رنز سے شکست دے دی۔

گروپ اے کے اس مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، بھارت نے 46.1 اوورز میں 240 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، ارون جارج نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 85 رنز بنائے۔

 پاکستان کی جانب سے محمد صیام اور عبدالسبحان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، نقاب شفیق نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اور احمد حسین و علی رضا کو ایک ایک وکٹ ملی۔

پاکستان کی اننگز میں وکٹیں وقفے وقفے سے گریں، عثمان خان 16، سمیر منہاس 9، علی حسن بلوچ صفر اور احمد حسین 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس سے ٹیم کا مجموعی سکور 4 وکٹوں پر صرف 30 رنز تھا۔

حذیفہ احسن نے 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے جبکہ کپتان فرحان یوسف نے 23 رنز سکور کیے، دیپیش دیوندرن اور کانشک چوہان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم اگلے گروپ میچ میں 16 دسمبر کو متحدہ عرب امارات انڈر 19 کے خلاف مدمقابل ہوگی، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 19 دسمبر کو جبکہ فائنل 21 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ! پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

میچ کی ابتدا بارش کے باعث تاخیر کا شکار رہی، میچ پہلے 10 بجے شروع ہونا تھا لیکن موسم کی خرابی کے سبب اب ہر اننگز 49 اوورز تک محدود کر دی گئی تھی۔

Scroll to Top