امریکا نے بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کی اہم فائلیں جاری کر دیں

امریکا کے بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، امریکی محکمہ انصاف نے ترمیم شدہ فائلیں جاری کر دیں۔

امریکی محکمہ انصاف نے شہرت یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کیس کی ترمیم شدہ فائلیں عوام کے لیے جاری کر دی ہیں، جن میں ایپسٹین کے گھروں کے اندرونی حصوں کی تصاویر اور ان کے بیرونِ ملک دوروں کی تفصیلات شامل ہیں۔

جاری شدہ ریکارڈ میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی تصاویر بھی موجود ہیں جبکہ مشہور گلوکار مائیکل جیکسن کی تصاویر بھی ایپسٹین سے متعلق فائلوں کا حصہ ہیں۔

نائب اٹارنی جنرل کے مطابق ہزاروں فائلیں عوام کے لیے جاری کی گئی ہیں اور آئندہ ہفتوں میں مزید فائلیں سامنے آئیں گی۔

وائٹ ہاؤس نے فائلوں کے اجرا کو شفافیت کی مثال قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ انتظامیہ تاریخ کی سب سے شفاف حکومت ہے۔

ڈیموکریٹس نے جزوی ریکارڈ جاری کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون کی خلاف ورزی ہے اور مکمل فائلیں فوری طور پر عوام کے سامنے لائی جائیں۔

 واضح رہے بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے 2018 میں سابق وزیراعظم عمران خان کو امن کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ یہ بیان اُس وقت سامنے آیا تھا جب پی ٹی آئی نے پاکستان کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان تعلقات کشیدگی کی سطح پر، الزامات اور جوابی بیانات کا تبادلہ

امریکی ڈیموکریٹس کی جانب سے ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی پر جاری کیے گئے، ای میلز کے مطابق جیفری ایپسٹین نے 31 جولائی 2018 کو ایک نامعلوم فرد کے ساتھ اپنی ای میل گفتگو میں پی ٹی آئی کے بانی کا ذکر کیا تھا۔

Scroll to Top