ایک اور خواب حقیقت، برطانوی جوڑے نے 10 لاکھ پاؤنڈز کی لاٹری جیت لی

برطانیہ میں خیرات دینے والے جوڑے نے دوسری بار 10 لاکھ پاؤنڈز کی لاٹری جیت لی۔

برطانیہ کے جوڑے، 49 سالہ رچرڈ ڈیویز اور 43 سالہ فائے سٹیونسن ڈیویز نے 2018 میں 10 لاکھ پاؤنڈز جیتنے کے بعد 26 نومبر 2025 کو دوبارہ نیشنل لاٹری میں 10 لاکھ پاؤنڈز اپنے نام کر لیے۔

ماہرین کے مطابق لاٹری جیتنے کے امکانات 24 کھرب میں سے ایک ہوتے ہیں، جس سے یہ کامیابی اور بھی غیر معمولی قرار دی جا رہی ہے۔

رچرڈ اور فائے اپنی کمیونٹی کی خدمت میں فعال ہیں، رچرڈ بے گھر افراد کے لیے شیلٹر میں کام کرتے ہیں جبکہ فائے کمیونٹی کچن اور ذہنی صحت کی خدمات فراہم کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی: بنگلادیشی شہری نے 193 کروڑ مالیت کی لاٹری جیت لی

جوڑے نے بتایا کہ پہلی جیت کے بعد انہوں نے مقامی تنظیموں اور دوستوں کی مدد کی تھی اور دوسری جیت کے بعد بھی وہ یہی خیراتی جذبہ جاری رکھیں گے۔

Scroll to Top