پشاورپولیس کی بڑی کامیابی ،نجم الحسن عرف پینے گروپ کا صفایا کردیا

پشاورکے علاقے داؤدزئی میں پولیس کی سپیشل آپریشن ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر گینگ کے سرغنہ نجم الحسن عرف پینے سمیت پانچ ٹارگٹ کلرز کو ہلاک کر دیا۔

ہلاک ہونے والے افراد میں نجم الحسن، حمید، بلال، حاجی ملنگ اور کامران شامل ہیں، جنہوں نے پشاور اور دیگر اضلاع میں متعدد ٹارگٹ کلنگ میں حصہ لیا تھا۔

سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نجم الحسن عرف پینےگروپ کا مکمل صفایا کر دیا گیا ہے اور گروپ کا نیٹ ورک مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلی سہیل آفریدی کادورہ لاہور، پنجاب حکومت کے رویےکی مذمت،افسران کو اہم ہدایت جاری کردی

سی سی پی او کے مطابق پینےگروپ پشاور سمیت مختلف اضلاع میں 30 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث رہا اور اس دوران پولیس کانسٹیبلز، سابقہ ناظم اور خواجہ سرا کے قتل میں بھی ملوث پایا گیا۔

ڈاکٹر میاں سعید احمد نے مزید کہا کہ گروپ پولیس اہلکاروں سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات کو نشانہ بناتا رہاجس کا مکمل خاتمہ کیا گیا ہے۔

Scroll to Top