پشاور تھانہ ٹاؤن کی حدود میں مرسی ہسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے موٹر کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
جاں بحق افراد کی شناخت سہراب خان ولد عبد الکریم سکنہ تہکال پایاں ، نعیم گل ولد صناب گل سکنہ شاہین مسلم ٹاؤن ، امجد ولد عتیق اللہ سکنہ تہکال پایاںجبکہ زخمی شخص کی شناخت فراز ولد قیصر کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخواکابینہ کااجلاس،فیصلوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ملوث ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔





