اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کوثر کاظمی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور کارکن امن و قانون کی بات نہیں کرتے بلکہ ہر معاملے کو تصادم کی طرف لے جاتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کوثر کاظمی نے کہا کہ اگر کسی فہرست میں نام شامل نہ ہو اور قانون کے مطابق کسی کو روکا جائے تو اس پر لڑائی شروع کر دینا پی ٹی آئی کی پرانی روش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے عوام رکاوٹوں اور دباؤ سے گھبرانے والے نہیں، وہ حالات کا سامنا کرنے والے ہیں اور کسی بھی انتشار کا حصہ نہیں بنتے۔
سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر قانون شکنی اور بدامنی کسی صورت قابل قبول نہیں۔
کوثر کاظمی نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کریں تاکہ ملک میں استحکام اور جمہوری عمل کو نقصان نہ پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں : دورہ لاہور،سینئر صحافی طلعت حسین وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر برس پڑے
جبکہ دوسری جانب سینئر صحافی طلعت حسین نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی پنجاب کے اندر انقلاب لانا چاہتے ہیں لیکن پنجاب کے اندر جو وہ سٹوری بنا کر گئے ہیں وہ شرمندہ کرنے والی سٹوری ہے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے دورہ لاہور پر بات کرتے ہوئے طلعت حسین نے کہاکہ بنیادی طور پر سہیل آفریدی تحریک انصاف کی تنزلی کا ایک عکس ہے۔
انکا گالم گلوچ میں ثانی نہیں، آپ کے لوگوں کے منہ میں جو آئے وہ بک دیں اور پھر بولیں کہ ہمارا ایک قبائلی کلچر ہے اور ہم بڑے عزت دار لوگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یعنی گندی ترین بات کر کے دوسروں کو بے غیرت کہتے ہیں خود گندی ترین بات کرتے ہیں اور دوسروں کو بے غیرت کہتے ہیں اور کہتے ہیں جی کہ ہمارے کلچر میں ایسا نہیں ہوتا۔
آپ کے کلچر میں جو نہیں ہوتا وہ آپ سب کرتے ہیں۔





