کرم: وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے عناصر کی جانب سے کیا گیا حملہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث ناکام بنا دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کے فوراً بعد فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں پانچ خارجی ہلاک ہو گئے۔ کارروائی کے دوران حملہ آور اپنے ساتھیوں کی لاشیں موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، جبکہ صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول میں رکھنے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان: تخار میں طالبان سے منسلک کان مائنرز اور مقامی باشندوں کے تصادم میں چار ہلاک
سیکیورٹی حکام کے مطابق علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور شرپسند عناصر کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔





