دہشتگردی کیخلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی کیخلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر، دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قوم اور ریاست کی مشترکہ جنگ ہے

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پورے ملک اور ریاست کی مشترکہ جنگ ہے، جو گزشتہ دو دہائیوں سے جاری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ریاست کا موقف دہشتگردی کے خلاف واضح اور غیر متزلزل ہے اور عوام کو اس بارے میں مکمل وضاحت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ صرف ریاست کی ذمہ داری نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ جدوجہد ہے۔ “ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ عملی اقدامات کیا کیے جا رہے ہیں تاکہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کو مکمل طور پر ناکام بنایا جا سکے،” انہوں نے کہا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خوارج کے متعلق بھی واضح کیا کہ خوارج کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور “فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کا پاکستان، خاص طور پر بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں ہے”۔ ان کے مطابق یہ عناصر پاکستان اور اس کے عوام کے لیے خطرہ نہیں بلکہ بیرونی دہشتگردی کے منصوبوں کا حصہ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ گزشتہ سال دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تاریخی اور نتیجہ خیز سال رہا، اور سال 2025 میں انسداد دہشتگردی کارروائیوں کی غیر معمولی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال ریاست اور عوام کے درمیان دہشتگردی کے حوالے سے مکمل ہم آہنگی حاصل ہوئی، اور دہشتگردوں کا پاکستان یا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ اس کا مقصد صرف یہ ہے کہ سال 2025 میں دہشتگردی کے اقدامات کا جامع احاطہ کیا جائے تاکہ ملک میں عوامی تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top