محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا میں برفباری اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا میں برفباری اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے جس کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں موسم جزوی ابر آلود رہا، جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری ریکارڈ کی گئی۔ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں دھند برقرار رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے کالام میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ گلگت بلتستان کے علاقوں استور اور سکردو میں بھی ایک، ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔ سکردو اور گوپس ٹریس کے علاقوں میں ہلکی برفباری کی اطلاع ملی ہے۔

کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گوپس میں منفی 7، بگروٹ میں منفی 6، پاراچنار میں منفی 4 جبکہ سکردو، گلگت اور استور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ، کوئٹہ میں 2، مری میں منفی 2، لاہور میں 4، کراچی میں 14، پشاور اور مظفرآباد میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Scroll to Top