اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کے متعدد سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق دھند کی شدت کے پیش نظر عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔
موٹرویز کی بندش کا تفصیلی شیڈول درج ذیل ہے:
ایم-1: پشاور سے رشاکئی تک بند
ایم-2: ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار تک بند
ایم-3: فیض پور سے جڑانوالہ تک بند
ایم-4: ملتان سے شورکوٹ تک بند
ایم-11: لاہور سے سمبڑیال تک بند
دُھند کے باعث (موجودہ صورتحال):
ایم-1: پشاور سے رشاکئی تک بند ہے۔
ایم-2: ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار تک بند ہے۔
ایم-3: فیض پور سے جڑانوالہ تک بند ہے۔
ایم-4: ملتان سے شورکوٹ تک بند ہے۔
ایم-11: لاہور سے سمبڑیال تک بند ہے۔— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) January 18, 2026
سید عمران احمد نے بتایا کہ دھند کے باعث قومی شاہرات پر ٹریفک کا غیر متوقع دباؤ منتقل ہو گیا ہے، تاہم موٹروے پولیس تمام متاثرہ علاقوں میں ڈیوٹی انجام دے رہی ہے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ کو ممکنہ حد تک رواں رکھا جا سکے۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور زیادہ سے زیادہ احتیاط برتیں۔
انہوں نے بتایا کہ دھند کے موسم میں دن کے وقت سفر کو ترجیح دی جائے اور بہترین سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر انتہائی ایماندار اور قابلِ تعریف شخصیت ہیں، گورنر پنجاب
مزید بتایا گیا کہ قومی شاہراہوں پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی کے علاقوں میں دھند کی شدت زیادہ ہے جبکہ مختلف مقامات پر دھند ٹکڑوں کی شکل میں موجود ہے، جو ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
موٹروے پولیس کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا کہ موٹرویز کی بندش عوام کی حفاظت کے لیے ضروری اقدام ہے اور جلد ہی حالات بہتر ہونے پر ٹریفک بحال کر دی جائے گی۔
سید عمران احمد نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سفر کے دوران ڈرائیونگ میں رفتار کم رکھیں، ہیڈلائٹس اور ہارن کا مناسب استعمال کریں اور دھند میں اوور ٹیکنگ سے گریز کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔





