ورلڈ کپ 2026: پاکستانی ہاکی ٹیم کب اور کہاں کھیلے گی؟ شیڈول جاری

اسلام آباد: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) نے ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جو مصر، بھارت اور چلی میں منعقد ہوں گے۔

چلی میں مردوں اور خواتین دونوں کے ایونٹس ہوں گے، بھارت میں صرف خواتین جبکہ مصر میں مردوں کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلا جائے گا۔

پاکستان ہاکی ٹیم مصر کے اسماعیلیہ میں یکم سے 7 مارچ تک ہونے والے مینز کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لے گی۔

پاکستان کے گروپ میں چین، ملائیشیا اور آسٹریا شامل ہیں۔

پاکستان کے میچز کا شیڈول کچھ اس طرح ہے:

یکم مارچ: پاکستان بمقابلہ چین
2 مارچ: پاکستان بمقابلہ ملائیشیا
4 مارچ: پاکستان بمقابلہ آسٹریا

پاکستان کے علاوہ انگلینڈ، جاپان، امریکا اور دیگر ٹیمیں بھی اس راؤنڈ میں حصہ لیں گی۔

مردوں کے دونوں کوالیفائرز میں تین، تین ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی، جبکہ چوتھی پوزیشن کی ٹیم بھی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی ہو جائے گی۔

ہاکی ورلڈ کپ اگست 2026 میں بیلجئم اور نیدرلینڈز میں منعقد ہوگا، جس میں کل 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ میں چھ نئے ججز تعینات، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی

میزبان ممالک نیدرلینڈز اور بیلجئم پہلے ہی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

اسپورٹس تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ کوالیفائرز نہ صرف نوجوان بلکہ تجربہ کار کھلاڑیوں کے لیے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کریں گے، بلکہ پاکستان کے لیے یہ ایونٹ عالمی ہاکی میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے اور ورلڈ کپ کی تیاری کا اہم مرحلہ بھی ہے۔

Scroll to Top