وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس کی عملی استعداد کار بڑھانے کے لیے حکومت نے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں باقاعدہ درخواست دی گئی ہے کہ دو پاکستان آرمی کے میجرز اور 16 ایس ایس جی تربیت یافتہ کمانڈوز وقتی طور پر وفاقی پولیس کے لیے دستیاب کیے جائیں۔

وفاقی پولیس کے خالی آسامیوں پر پاک فوج کے افسران تعینات کیے جائیں گے جبکہ 10 ایس ایس جی کمانڈوز نیشنل پولیس اکیڈمی میں تعینات ہو کر زیر تربیت اے ایس پیز کی کمانڈو ٹریننگ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چترال میں مسافر گاڑی کو حادثہ، پاک فوج کی فوری کارروائی سے قیمتی جانیں بچ گئیں
اس اقدام کے بعد اسلام آباد پولیس کو ایک بڑا اپ گریڈ حاصل ہوگا اور انہیں پاک فوج سے خصوصی کمانڈو تربیت ملے گی جس سے پولیس کی عملی صلاحیتیں اور انسداد دہشت گردی کی استعداد کار مزید مضبوط ہو جائے گی۔





