پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر 1 پر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے درمیان شدید تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا، پی ٹی آئی کے رکن اقبال آفریدی اور خرم شہزاد آپس میں الجھ پڑے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ میڈیا ورکرز اور دیگر پارلیمانی اراکین کو مداخلت کرکے معاملہ ختم کروانا پڑا۔
واقعے کے دوران اقبال آفریدی کی پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے بھی تلخ کلامی ہوئی جس پر اقبال آفریدی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سارے منافق اکھٹے کیے ہیں، کوئی بولنے نہیں دے رہا۔
یہ بھی پڑھیں: میرے گھر میں دو بار شہداء کی لاشیں آئیں، حملوں کے تانے بانے افغانستان سے جا ملے، ثمر ہارون بلور نے حقائق سامنے رکھ دیے
ذرائع کے مطابق تلخ صورتحال کے بعد بیرسٹر گوہر موقع سے بھاگ کر اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے جبکہ گیٹ نمبر 1 پر جھگڑے کے بعد اقبال آفریدی پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر چلے گئے۔
پی ٹی آئی ایم این اے خرم شہزاد کا موقف سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ہے، اقبال آفریدی کہہ رہے تھے کہ وہ کھانا کھلائیں میں صرف کہہ رہا تھا کہ وہ کھانا کھلائیں۔





