خیبرپختونخوا میں مساجد کے خطباء آئمہ کا اعزازیہ کئی ماہ سے بند، فوری بحالی کا مطالبہ

خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں مساجد کے خطباء آئمہ کرام نے گزشتہ کئی ماہ سے جامع مساجد کے اعزازیہ کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا اعزازیہ فوری طور پر بحال کیا جائے۔

خطباء آئمہ نے کہا کہ اعزازیہ کی بندش کی وجہ سے انہیں مختلف مسائل کا سامنا ہے اور کئی مرتبہ احتجاج کرنے کے باوجود صرف مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، تاہم ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے درخواست کی ہے کہ صوبے بھر کی تمام جامع مساجد کے خطباء آئمہ کا اعزازیہ فوری طور پر بحال کیا جائے۔

ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ اعزازیہ کو اتنی سطح پر لایا جائے کہ یہ لیبر کی تنخواہ کے برابر ہو تاکہ ان کی معاشی مشکلات کم ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیلاش برادری کے لیے انڈومنٹ فنڈ بل اسمبلی میں منظور

خطباء آئمہ کرام نے مزید کہا کہ کہ اگر مسئلہ جلد حل نہ ہوا تو احتجاج کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور صوبائی حکومت سے مستقل اقدامات کا مطالبہ کیا جائے گا۔

Scroll to Top