وادی تیراہ اور کرم کے متاثرین کے لیے امدادی سامان گورنر پنجاب کی ہدایت پر گورنر ہاؤس پشاور پہنچا دیا گیا ہے۔
گورنر ہاؤس پشاور میں انجمن ہلال احمر پنجاب کی جانب سے ریلیف سامان انجمن ہلال احمر ضم اضلاع برانچ خیبرپختونخوا کے حوالے کیا گیا۔
تیراہ اور کرم کے متاثرین کے لیے بھیجے گئے امدادی سامان میں 500 پیکٹس شامل ہیں، جن میں 20 کلوگرام کے پیکٹس میں آٹا، چاول، چینی، گھی اور دیگر ضروری خوراک شامل ہے۔
پی آر سی پنجاب کی جانب سے 1900 صاف پینے کے پانی کی بوتلیں اور 3000 مریضوں کے لیے ادویات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
انجمن ہلال احمر ضم اضلاع اس امدادی سامان کو وادی تیراہ سے عارضی انخلاء کرنے والے متاثرین میں تقسیم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وادی تیراہ میں خوارج کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑے،4 دہشتگرد ہلاک
اس موقع پر امدادی سامان فراہمی کی تقریب میں پرنسپل سیکرٹری گورنر زبیر ارشد، پی آر سی ایس ضم اضلاع عمران وزیر، سیکرٹری شاہد ملک، پی آر سی ایس پنجاب کے جنرل سیکرٹری محبوب قادر شاہ اور زیشان اشفاق بھی موجود تھے۔





