پشاور پولیس نے رات گئے ایک اور بڑے گینگ کو گرفتار کر لیا

پشاور: پشاور کے تھانہ پشتخرہ پولیس نے کارروائی کے دوران دو خطرناک راہزنوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جو متعدد سنگین مقدمات میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی پولیس کے خلاف حملے، راہزنی، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث سنیچرز کے خلاف کی گئی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عابد ولد خالو دین اور ساجد عرف پیچکس ولد فرہاد کے ناموں سے ہوئی۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، جس سے پولیس کو مزید مقدمات کے شواہد ملے ہیں۔

گرفتار ملزم: عابد ولد خالو دین

مقدمہ علت 748 سال 2025، جرم: 15AA، تھانہ تہکال
علت 1445 سال 2025، جرم: 15AA 3/4AF، تھانہ حیات آباد
علت 19 سال 2025، جرم: 399, 400, 401, 15AA، تھانہ پشتخرہ
علت 852 سال 2023، جرم: 15AA، تھانہ پشتخرہ
علت 98 سال 2026، جرم: 399, 400, 401, 324, 353, 15AA، تھانہ پشتخرہ

گرفتار ملزم: ساجد عرف پیچکس ولد فرہاد

مقدمہ علت 468 سال 2022، جرم: 279، تھانہ حیات آباد
علت 508 سال 2024، جرم: 15AA، تھانہ پشتخرہ
علت 607 سال 2019، جرم: 279, 337G، تھانہ پشتخرہ
علت 44 سال 2020، جرم: 9ACNSA، تھانہ پشتخرہ
علت 98 سال 2026، جرم: 399, 400, 401, 324, 353, 15AA، تھانہ پشتخرہ میں مطلوب

یہ بھی پڑھیں : پشاور پولیس لائنز میں دو نئے آہنی گیٹس نصب، پیدل آنے والوں کے لیے سخت چیکنگ نافذ

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ دیگر وارداتوں کے محرکات اور شریک ملزمان کی شناخت کی جا سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی شہر میں جرائم کے خاتمے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے کی گئی اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پشتخرہ پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے یا پولیس اسٹیشنز کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔

Scroll to Top