جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ، تمام مارکیٹس بند رہیں گی

جنوبی وزیر ستان: ضلع جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیلیں سرویکئی اور سراروغہ میں آج 31 جنوری صبح 06 بجے سے شام 06 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی اور متاثرہ علاقوں میں تمام بازار، مارکیٹس اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کرفیو نافذ کرنے کا مقصد عوام اور سیکیورٹی فورسز کی حفاظت کو یقینی بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ہے۔

متاثرہ راستے:

▪ سراروغہ کوٹکئی سپنکئی رغزئی تا نذر خیل
▪ درگئی پل مدی جان شین ورسک (جنوبی وزیرستان اپر) مولا خان سرائے تا چگملائی
▪ سرویکئی تا مولے خان سرائے

اہم ہدایات:

کرفیو کے دوران صرف ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ راستوں پر پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور متعلقہ کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور پولیس لائنز میں دو نئے آہنی گیٹس نصب، پیدل آنے والوں کے لیے سخت چیکنگ نافذ

منظور شدہ ایمرجنسی کے علاوہ کسی بھی قسم کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

سیکیورٹی فورسز کو دیکھ کر گاڑی کو کم از کم 50 میٹر پہلے روکیں اور تمام افراد گاڑی سے اتر جائیں۔
کرفیو کی خلاف ورزی کی ذمہ داری متعلقہ فرد پر عائد ہوگی۔

سیکیورٹی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران گھروں میں رہیں اور سیکیورٹی فورسز کے احکامات پر مکمل عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top