سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی، 4خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی ضلع واشک میں کارروائی، بی ایل اے کے 7 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان کے ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پہاڑی علاقے میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر آپریشن کیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے نتیجے میں تمام دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور عوامی تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور پہاڑوں میں موجود دہشت گردوں کو منظم انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فورسز کا عزم ہے کہ صوبے میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Scroll to Top