1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
نیشنل سیونگز سینٹر لاہور نے سال 2026 کی پہلی 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ پاکستانی شہری اصل شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ اسٹیٹ بینک کے دفاتر، مجاز کمرشل بینکوں کی شاخوں اور نیشنل سیونگز سینٹرز سے پرائز بانڈ خرید سکتے ہیں۔
انعامی رقم حاصل کرنے کے خواہشمند افراد اسٹیٹ بینک کے کسی بھی فیلڈ آفس، نامزد کمرشل بینک کی برانچ یا نیشنل سیونگز سینٹر سے آفیشل کلیم فارم مکمل کر کے اپنی رقم وصول کر سکتے ہیں۔
قرعہ اندازی میں پہلے انعام کے لیے 30 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، جبکہ دوسرے انعام کے تحت تین خوش نصیبوں کو 10، 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ تیسرے انعام کے لیے 1696 افراد کا انتخاب کیا جائے گا، جن میں سے ہر ایک کو 18 ہزار 500 روپے ملیں گے۔
نظرثانی شدہ ٹیکس قوانین کے مطابق انعامی رقم پر ٹیکس کا اطلاق بھی ہوگا۔ ٹیکس فائلرز سے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز سے 30 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی اگلی قرعہ اندازی 16 فروری 2026 کو لاہور میں منعقد کی جائے گی۔





