پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں 28 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے 28 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

وزیرِاعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر نے مشترکہ اعلامیے کی بھی توثیق کی۔

معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب وزیرِاعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی، جہاں دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان اور ازبکستان کے درمیان انٹر ریجنل فورم کے قیام پر اتفاق کیا گیاجبکہ سزا یافتہ افراد کے تبادلے سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔ اس کے علاوہ آئی ٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت طے پائی۔

دونوں ممالک نے ادویہ سازی کے شعبے میں اشتراک کار کے فروغ کے لیے بھی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا، جبکہ منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات پر مبنی معاہدہ بھی طے پایا۔

Scroll to Top