حکومت کی اپیل پرپی ٹی آئی کا 9 اپریل کا جلسہ ملتوی

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس خیبر پختونخوا ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں پارٹی کی آئندہ سیاسی حکمتِ عملی کے ساتھ ساتھ اہم قومی اور صوبائی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر مشترکہ پارلیمانی پارٹی کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔

اعلامیہ کے مطابق 8 فروری کو بعد از نمازِ مغرب مشعل بردار ریلیاں نکالی جائیں گی، جبکہ دن کے اوقات میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔ پارٹی نے تاجر برادری اور دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاجی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں۔

اعلامیے میں بانی چیئرمین تحریک انصاف کی صحت سے متعلق خدشات پر بھی تشویش ظاہر کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ انہیں اپنے ذاتی معالج تک فوری رسائی دی جائے۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ کے روبرو دوبارہ یاددہانی کی درخواست دائر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وادی تیراہ سے انخلا کی سختی سے مخالفت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ متاثرہ علاقوں کے مکینوں کی فوری بحالی کو یقینی بنایا جائے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ بے دخل کیے گئے افراد کو بلا تاخیر ان کے گھروں میں واپس بسایا جائے اور ان کے مسائل کا مستقل حل تلاش کیا جائے۔

Scroll to Top