رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ تر علاقوں میں سرد اور خشک موسم برقرار رہے گا، جبکہ پہاڑی خطوں میں صبح اور رات کے وقت شدید سردی محسوس کی جائے گی۔
گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں جزوی ابر آلودگی کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور ہلکی برف باری کا امکان بھی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، جب کہ بالائی پہاڑی علاقوں میں شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری
جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت کے ریکارڈ کے مطابق لہہ میں منفی 12، استور میں منفی 8، کالام اور سکردو میں منفی 5، جبکہ مالم جبہ اور گوپس میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔





