انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کوچنگ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہو گئے

انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس ڈرہم اکیڈمی میں کوچنگ کے دوران گیند لگنے سے چہرے پر زخمی ہو گئے۔

34 سالہ بین اسٹوکس اس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں اور ایشز سیریز میں شکست کے بعد اپنے کاؤنٹی کلب کے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کر رہے تھے۔

اسٹوکس نیٹس کے قریب کھڑے تھے کہ ایک بیٹر کی جانب سے کھیلی گئی گیند ان کے چہرے پر جا لگی۔

آل راؤنڈر نے جمعرات کی دوپہر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر تصویر شیئر کی جس میں ان کے گال پر خون، آنکھ کے گرد شدید سوجن اور نیل نمایاں تھا۔

اسٹوکس کی چوٹ کی نوعیت اور شدت کے بارے میں فی الحال کچھ واضح نہیں ہو سکا، وہ 8 جنوری کو سڈنی میں ایشز سیریز کے اختتام کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیل سکے سیریز کے آخری دنوں میں انہیں ایڈکٹر انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ ایشز سیریز میں انگلینڈ کو 4-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد ٹیم کی کارکردگی، تیاری اور کلچر پر شدید تنقید کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر، بنگلادیش نے حیران کن فیصلہ کر لیا

گزشتہ ہفتے اعلان کیا گیا تھا کہ بین اسٹوکس اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان شاہینز کے خلاف سیریز کے دوران انگلینڈ لائنز کی کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہوں گے۔

Scroll to Top