پشاور زرعی یونیورسٹی ، دو طلبا گروپوں میں تصادم! فائرنگ، خوف و ہراس، پولیس طلب

پشاور زرعی یونیورسٹی ، دو طلبا گروپوں میں تصادم! فائرنگ، خوف و ہراس، پولیس طلب

پشاور زرعی یونیورسٹی میں دو طلبا گروپوں کے درمیان تصادم کے باعث شدید ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ تصادم ’’انصاف سٹوڈنٹ فارم‘‘ اور ’’مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن‘‘کے مابین ہوا، جس کے دوران فائرنگ بھی کی گئی۔

یونیورسٹی کے طلبا تنظیمیں آمنے سامنے آگئیں، اور حالات پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ کو فوری طور پر پولیس طلب کرنی پڑی۔ فائرنگ کے دوران دیگر طلبا میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور یونیورسٹی کی فضا شدید تناؤ کا شکار ہو گئی۔

مشتعل طلبا نے یونیورسٹی کے مختلف حصوں میں فائرنگ کی، جس سے طلبا اور اسٹاف میں شدید خوف پیدا ہو گیا۔ انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں لانے کی کوشش کر رہی ہیں، جبکہ زخمی یا جانی نقصان کی تفصیلات ابھی موصول نہیں ہو سکیں۔

یونیورسٹی حکام نے طلبا سے تحمل اور تعاون کی اپیل کی ہے اور تصادم کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق حالات پر مکمل کنٹرول کے بعد یونیورسٹی میں معمول کی سرگرمیاں دوبارہ بحال کی جائیں گی۔

Scroll to Top