وزیراعظم اور آسٹرین چانسلر کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات، شہباز شریف کی جرمن زبان میں پہلی بار گفتگو

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آسٹریا کے دورے کے دوران کرسچن اسٹاکر کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات کی، وزیراعظم شہبازشریف نے جرمن زبان میں گفتگو کی۔

یہ اقدام پاکستان کے کسی بھی وزیراعظم کی جانب سے بیرون ملک دورے پر غیر ملکی زبان میں پہلی تقریر کے طور پر تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، ثقافتی تعاون، تجارت اور علمی تبادلوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ثقافتی تعاون دونوں ممالک کی دوستی کو فروغ دے رہا ہے اور وہ آسٹرین چانسلر کی جانب سے تعلقات کی مضبوطی کے لیے دلچسپی پر خوش ہیں۔

وزیراعظم نے لاہور میں آسٹریا کے تعاون سے قائم کیے گئے ثقافتی سینٹر کا بھی ذکر کیا اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود پرکشش مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔

اس موقع پر انہوں نے جی ایس پی پلس سہولت کے لیے آسٹریا کی حمایت پر شکرگزاری بھی ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا بڑا اعلان! رمضان ریلیف پیکیج کے تحت ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے ملیں گے

وزیراعظم شہبازشریف نےاس بات پر زور دیا کہ تجارت اور علمی تبادلوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

Scroll to Top