پنجاب اور سندھ تو چل رہے مگر خیبر پختونخوا جام اور جل رہا ہے، صوبائی حکومت کو پرواہ نہیں ، وفاق ایکشن لے، گورنر فیصل کریم کنڈی

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دھرنے اور سڑکوں کی بندش کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہے اور وفاقی حکومت کو بھی راستے کھلوانے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت پختونخوا ہاؤس میں نہا دھو کر اپنی مرضی کے مطابق دھرنے کے لیے بیٹھ جاتی ہے جبکہ وہاں مکمل انتظامات موجود ہیں، صبح نہا دھو کر دھرنے کے لیے منتخب وقت پر بیٹھ کر واپس چلے جاتے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے سوال اٹھایا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں تو اجلاس اور روزمرہ کا کام معمول کے مطابق چل رہا ہے، وہاں اپوزیشن کو کھانے کی فراہمی میں کوئی مسئلہ نہیں، مگر خیبرپختونخوا میں دھرنے کے باعث تمام سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں دراڑ، روڈز بندش پر قیادت دو دھڑوں میں بٹ گئی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

گورنر فیصل کریم کنڈی نے انسپکٹر جنرل سے بھی سوال کیا کہ 15 افراد سڑکیں بند کر دیں تو کارروائی کیوں نہیں ہوتی، جبکہ یہ دھرنے والے صرف ایک پولیس ڈاٹسن کے برابر ہیں۔

Scroll to Top