عدالت کا بڑا اقدام،نااہلی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیشن جج ملازمت سے برطرف

پشاور ہائیکورٹ کا زوردار حکم!شہر کی بند شاہراہیں فوری کھولنے کا حکم، حکام کو رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت

پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، شاہراہیں فوری کھولنے کا حکم، حکام کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت پشاور ہائیکورٹ نے شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلہ سناتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا پولیس کو فوری طور پر شہر کی بند شاہراہیں کھولنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ کل تک عملدرآمد کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔

یہ رٹ پٹیشن معروف وکیل طارق افغان کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عوامی راستوں کی بندش سے شہریوں کو ہونے والی مشکلات کو فوری طور پر دور کیا جائے۔

پٹیشن کی فوری سماعت کے بعد جسٹس اعجاز انور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ہنگامی احکامات جاری کیے اور کہا کہ شہریوں کی زندگی میں رکاوٹیں برداشت نہیں کی جا سکتیں۔

عدالت کے حکم کے بعد آئی جی پولیس نے ہی یقین دہانی کرائی کہ شاہراہیں آج ہی کھول دی جائیں گی تاکہ شہریوں اور مسافروں کو ہونے والی مشکلات کم سے کم ہوں۔

واضح رہے کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیاسی احتجاجات اور دھرنوں کی وجہ سے کئی اہم داخلی و خارجی راستے بند ہوگئے تھے، جس کے باعث عام شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

پشاور ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ شہریوں کی زندگی معمول پر واپس آئے گی اور شہر میں ٹریفک کی روانی بحال ہوگی۔

Scroll to Top