عمران خان کی علاج میں رکاوٹ ،علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بیماری کیش کرانا چاہتی ہیں،محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے الزام عائد کیا ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بیماری کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ علیمہ خان علاج کے عمل میں رکاوٹ ڈالتی رہیں جس کے باعث بانی پی ٹی آئی کا تین دن تک طبی معائنہ نہ ہو سکا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ ہے، تاہم بعض افراد کو صحت سے زیادہ سیاست کی فکر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے ماہر امراض چشم (آئی اسپیشلسٹ) کے نام مانگے گئے تاکہ شفاف انداز میں معائنہ کرایا جا سکے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی ٹی آئی رہنما گوہر علی خان کو اڈیالہ جیل میں جا کر صورتحال کا جائزہ لینے کی پیشکش بھی کی، تاکہ کسی قسم کا ابہام باقی نہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کپتانوں نے بھی عمران خان کےلیے این آراومانگ لیا

وزیر داخلہ نے الزام لگایا کہ کچھ لوگ اس معاملے پر سیاست چمکانا چاہتے ہیں، جبکہ حکومت کی اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کی صحت اور قانونی تقاضوں کی تکمیل ہے۔

Scroll to Top