پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا دھرنے کا اعلان، عمران خان کی صحت سے متعلق پانچ مطالبات سامنےرکھ دیے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آج رات دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے، صبح 9 بجے پارٹی اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے بانی چیئرمین کی صحت کے حوالے سے پانچ اہم مطالبات بھی سامنے آئے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی کو ذاتی معالجین تک فوری رسائی دی جائے، اور ڈاکٹر عاصم و ڈاکٹر فیصل کو بلا تاخیر نجی معائنہ کی اجازت دی جائے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ تمام میڈیکل رپورٹس اور ٹیسٹ نتائج فوری طور پر شیئر کیے جائیں اور معالجین کو آزادانہ طبی رائے دینے کا مکمل اختیار دیا جائے۔ اس کے علاوہ، سرکاری میڈیکل بورڈ کے دباؤ کے بغیر معائنہ یقینی بنایا جائے اور مسلسل فالو اپ چیک اپ بھی کرائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عمران خان سے متعلق کسی بھی قسم کی ڈیل کی تردید کر دی

تحریک نے واضح کیا کہ صحت کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی اور آئینی ذمہ داری ہے، اور کسی بھی قسم کی تاخیر یا نمائشی اقدامات قابل قبول نہیں ہوں گے۔

Scroll to Top