بھارت کے لیے فضائی راستے بند، پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا نیا اعلان

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ اس حوالے سے Pakistan Airports Authority نے نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 مارچ تک بند رہے گی۔

اس پابندی کا اطلاق بھارت کے تمام رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں پر ہوگا، جنہیں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ پہلے سے عائد پابندی کے تسلسل میں کیا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔ نئی توسیع کے بعد یہ پابندی بدستور برقرار رہے گی۔

فضائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو متبادل فضائی راستے اختیار کرنا پڑتے ہیں، جس سے پروازوں کے دورانیے اور ایندھن کے اخراجات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : واشنگٹن میں غزہ امن بورڈ اجلاس، وزیراعظم صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کریں گے، اسحاق ڈار

تاہم پاکستانی حکام کی جانب سے اس فیصلے کی وجوہات پر باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے دوران فضائی حدود کی بندش جیسے اقدامات دیکھنے میں آتے رہے ہیں، جو براہ راست فضائی آپریشنز اور علاقائی ہوابازی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

Scroll to Top