پشاور میں خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت دوپہر ڈھائی بجے منعقد ہوگا، جس میں صوبے کے مختلف اہم امور پر غور و خوض کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے باضابطہ ایجنڈے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ اس کے علاوہ بعض اہم پالیسی فیصلوں پر بھی مشاورت متوقع ہے۔
تمام کابینہ اراکین اور متعلقہ سرکاری افسران کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اجلاس کو صوبائی سطح پر آئندہ حکمت عملی کے تعین کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔





