وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمدسہیل آفریدی نے ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی کو ضلع بنانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہزارہ ڈویژن کے پارلیمنٹیرینز کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے الائی کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنا ان کی ترجیحات میں شامل تھا جس کے لیے اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے ہزارہ ڈویژن کی مجموعی ترقی کے لیے دو سو ارب روپے کے تاریخی اور جامع ترقیاتی پیکیج کا اعلان بھی کیا جبکہ پچاس ارب روپے خاص طور پر سیاحت کے منصوبوں کے لیے مختص کرنے کی ہدایت کی ہے۔





