ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان ایک بار پھر مردِ آہن ثابت ہوئے اور انہوں نے 45 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں بابر اعظم 25، صائم ایوب 7 اور کپتان سلمان آغا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس اہم مقابلے کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں فہیم اشرف کی جگہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : زمبابوے کے بولرنے ٹی 20کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، سلمان مرزا، عثمان طارق، محمد نواز اور شاداب خان شامل ہیں۔ دوسری جانب انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا اسی لیے سیمی فائل کی دوڑ میں بنے رہنے کے لیے پاکستان کو یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے۔





